پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج وکلاء کو ہی سپریم کورٹ جانے سے روکا جارہا ہے۔
اسلام آباد میں رول آف لاء کنونشن میں وکلاء سے خطاب میں فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں انسانی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج سارے وکلا نے آئین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، یہ یکجہتی ثابت کرتی ہے کہ آئین کے رکھوالے موجود ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ملک کو بنانا ری پبلک بنادیا گیا ہے، سپریم کورٹ نے پوچھا الیکشن نہ کرانے میں کیا کمی رہ گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے ایسے لوگ خیبر پختونخوا، پنجاب میں وزیر بن گئے، جن کو کوئی نہیں جانتا، اس حکومت کی کوئی حیثیت نہیں، یہ باہر نہیں نکل سکتے۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ جس کے پاس ووٹ کے ذریعے اختیار نہیں وہ حکومت نہیں کرسکتا۔