بھارت میں سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن اور ریاست اتر پردیش کے تعلیمی بورڈز نے مغلیہ سلطنت کے اسباق تاریخ کے نصاب سے نکال دیے۔
بھارت کے نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (NCERT) نے تاریخ کے نصاب پر نظرثانی کرتے ہوئے بارہویں جماعت کی کتابوں سے مغل بادشاہوں اور مغل عدالتوں کے اسباق نکال دیے ہیں۔
ریاست اتر پردیش کے سرکاری اسکولوں میں NCERT کی طرف سے جاری کردہ نیا نصاب جلد نافذ کیا جائے گا۔
یو پی کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری دیپک کمار نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی اسکولوں میں نیا نصاب 2023 تا 2024 سیشن سے نافذ العمل ہوگا۔