پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی چیف جسٹس سے محاذ آرائی میں انتہائی اقدام نہیں چاہتی۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بس اتنا چاہتی ہے کہ چیف جسٹس فل کورٹ بنائیں۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے حکومت نے پیپلز پارٹی سے سرکاری سطح پر کوئی بات نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی ٹی آئی سے ڈیڈلاک نہیں بلکہ ڈائیلاگ چاہتی ہے۔
قبل ازیں اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے عمران خان کو فتنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 4 سال میں انتقام لیا، جھوٹے مقدمات بنائے اور کوئی کام نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسے فساد کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے، یہ فتنہ ملک میں فساد برپا کرنا چاہتا ہے۔