بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام کی جانب سے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا گیا۔
واہگہ کے راستے 3 ہزار کے قریب بھارتی سکھ یاتری لاہور پہنچے ہیں جنہیں خصوصی بسوں پر واہگہ سے ننکانہ صاحب پہنچایا جائے گا۔
خالصہ جنم دن اور بیساکھی کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہو گی۔
سکھ یاتری گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور اور دربار صاحب کرتار پور بھی جائیں گے۔
سکھ یاتری گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد اور گوردوارہ روڑی صاحب ایمن آباد بھی جائیں گے۔