سعودی وفد حوثی باغیوں سے جنگ بندی کے نئے امکانات پر بات چیت کےلیے یمن پہنچ گیا۔
صنعا سے موصولہ اطلاع کے مطابق سعودی وفد بات چیت کےلیے یمن کے دارالحکومت صنعا میں ہے۔
یمنی سفارتکار کے مطابق سعودی وفد حوثی باغیوں سے ممکنہ جنگ بندی پر بات کرنے آیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یمن اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کروانے والا عمانی وفد بھی صنعا میں ہے۔
خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ سعودی حکام نے خبر پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان جنگ بندی ایک سال پہلے ہوئی تھی۔
خبر ایجنسی کے مطابق حوثی باغیوں کے 2014 میں صنعا شہر پر قبضے کے بعد سے سعودی عرب یمن جنگ کا آغاز ہوا تھا۔