• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا میں چینی ایپ ڈیپ سیک دوبارہ دستیاب

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

جنوبی کوریا میں چین کی آرٹیفیشل اینٹیلجنس سروس ڈیپ سیک تقریباً 2 ماہ کی معطلی کے بعد اب دوبارہ دستیاب ہے۔

جنوبی کوریا کے پرسنل انفارمیشن پروٹیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ جنوری میں جب جنوبی کوریا میں پہلی بار آرٹیفیشل اینٹیلجنس سروس ڈیپ سیک کو لانچ کیا گیا تو اس سروس نے بغیر اجازت صارفین کے ڈیٹا کو منتقل کیا، اس لیے اسے معطل کیا گیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اب یہ سروس جنوبی کوریا میں دوبارہ دستیاب ہے۔

جنوبی کوریا میں معطلی کے بعد ڈیپ سیک نے پرائیویسی پالیسی پر نظرثانی کرنے کے بعد یہ بیان جاری کیا کہ ہم صارفین کی ذاتی معلومات پر کوریا کے ذاتی معلومات کے تحفظ کے ایکٹ کے مطابق کارروائی کرتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کورین صارفین کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ چین اور امریکا کی متعدد کمپنیوں کو ذاتی معلومات کی منتقلی کی اجازت دینے سے انکار کر دیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید