• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین، پرتگال میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد بحالی

انٹرنیشنل میڈیا
انٹرنیشنل میڈیا

اسپین اور پرتگال میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔

پرتگال میں 89 میں سے85 پاور سب اسٹیشن بحال کیے گئے ہیں، اسپین کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ اسپین کے گرڈ آپریٹرز نے ملک میں 50 فیصد بجلی بحال کردی ہے۔ 

زرائع کا بتانا ہے کہ مشترکہ نیٹ ورک میں خرابی سے پرتگال اور اسپین میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے خرابی کا تعین ابھی تک نہیں ہوسکا۔

دوسری جانب فرانس کے جنوبی علاقوں میں بھی بجلی معطل ہوئی۔

اسپین اور پرتگال میں بجلی بندش سے پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا جبکہ میٹرو ٹرینوں کا آپریشن معطل رہا۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید