• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے 48 سیاحتی مقامات بند کردیے


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے 48 سیاحتی مقامات کو بند کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے 87 میں سے 48 پبلک پارکس بند کردیے گئے۔

سیکیورٹی کے نام پر مقبوضہ کشمیر کی قابض انتظامیہ نے پبلک مقامات بند کیے۔

بھارتی حکام کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید سیاحتی مقامات بند کر کے فہرست میں شامل کیے جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر کو ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی ناکام بناتے ہوئے مار گرایا گیا۔ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کی کوشش کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید