ترک صدر طیب اردون نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ خطے کی تازہ ترین پیشرفت کے فریم ورک میں ایک انتہائی حساس وقت میں ہوا۔ پاک بھارت کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں۔
انقرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے خصوصی طور پر تجارت اور دفاعی صنعت میں کثیر جہتی تعاون پر بات کی۔
صدر اردوان نے کہا کہ ہم نے پاکستانی عوام کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا، ہم اپنے خطے یا خطے سے باہر کسی بھی قسم کا تنازع نہیں چاہتے۔
انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت میں کشیدگی بدترین ہونے سے پہلے اس میں فوری کمی چاہتے ہیں۔ ہماری وزارت خارجہ اور دیگر ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔