• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کیخلاف 9 مقدمات کی تفتیش، طلبی کے نوٹس جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران خان کے خلاف 9 مقدمات کی تفتیش کا معاملہ، وفاقی پولیس نے تفتیش کیلئے پیشی کے نوٹسز جاری کردیے۔

عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے سی ٹی ڈی سمیت 9 تھانوں میں مقدمات درج ہیں، ان مقدمات میں تفتیش کے لیے وفاقی پولیس نے انہیں طلب کیا ہے۔

دو مقدمات میں 11 اپریل کو پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ 7 مقدمات میں 12 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔

ان تمام مقدمات میں پیش ہونے کیلئے طلبی کے نوٹسز عمران خان کی زمان پارک لاہور کی رہائش گاہ پر بھجوائے گئے ہیں۔

وفاقی پولیس کے جاری کردہ نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ مقدمات میں شامل تفتیش ہوکر اپنا موقف دیں، حاضر نہ ہونے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید