• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کروانے کی قرارداد منظور

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کروانے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں قرار داد پیش کی جو کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

انتخابات ایک ہی دن کروانے کی قرارداد پر اپوزیشن نے احتجاج کیا اور واک آؤٹ کرگئے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر شہزاد وسیم نے حکومتی طرز عمل اور پارلیمنٹ کی کارروائی کو واردات قرار دیا اور کہا کہ حکومت نے موقع دیکھ کر واردات کی۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے کہا کہ یہ قرار داد غیر آئینی و غیر اخلاقی ہے، آج ایوان میں ڈاکا مارا گیا، چوری کی گئی، ٹوکن واک آؤٹ پر قرار داد منظور کرلی۔

اس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایوان نے دن میں قرارداد منظور کی، آپ کہتے ہیں دن دہاڑے چوری ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ جب ساڑھے 3 منٹ میں قومی اسمبلی توڑی گئی، جب آئین پر ڈاکا ڈالا تھا تب شرم نہیں آئی۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن ایک وقت پر ہوں، باقی حکومتیں بھی ختم کریں مذاکرات کریں۔

قومی خبریں سے مزید