• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں خارج کر دیں۔

عدالت نے درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیا اور تینوں درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھے۔

سنگل بینچ اور ڈویژن بینچ نے الگ الگ فیصلہ جاری کر دیا، فیصلے میں کہا گیا کہ تسلیم شدہ ہے علی امین گنڈاپور کی بھکر کے مقدمہ میں گرفتاری ہوچکی ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق راہداری ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں قابل سماعت نہیں۔

عدالت نے کہا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھے جائیں گے۔ 

واضح رہے کہ رجسٹرار آفس نے راہداری ضمانت بعد از گرفتاری قابل سماعت نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید