امریکا میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی اراکین کانگریس سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکی رکن کانگریس کیتھ سیلف سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے ٹیکساس میں ملاقات کی۔
کیتھ سیلف امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے بااثر رکن ہیں۔
صدر پی ٹی آئی امریکا سجاد برکی کا کہنا ہے کہ رکن کانگریس سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کا حکم نہ ماننے کے معاملے پر بات ہوئی۔
پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے بتایا کہ کیتھ سیلف نے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ڈوزیئر مانگ لیا ہے۔