• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری نااہل حکومت اب بھی امریکا سے خوفزدہ ہے، شیریں مزاری

شیریں مزاری، فائل فوٹو
شیریں مزاری، فائل فوٹو

رہنما پی ٹی آئی اور سابقہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ہماری نااہل حکومت اب بھی امریکا کے خوف کی زد میں ہے۔

شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ وزیرخارجہ نے افغانستان میں انتہائی اہم سمرقند میٹنگ کو چھوڑدیا۔

اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہےکہ امریکا بھارت کے ساتھ اتحاد کوترجیح دیتا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ یمن جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کے اقدامات میں مثبت پیشرفت ہے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ ہمیں امریکی نقطہ نظر سے نہیں بلکہ اپنے طور پر ان بدلتے حالات پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید