• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر برج کیلئے کام کرنیوالے مزدوروں کو 3 گنا اجرت دی جائے: وزیرِ اعظم

اسکرین گریب
اسکرین گریب

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عید پر لاہور برج کے لیے کام کرنے والے مزدوروں کو 3 گنا اجرت ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے زیر تعمیر لاہور برج سائٹ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، چیف سیکریٹری سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو پراجیکٹ کو ڈھائی کے بجائے ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

چیف انجیئنر ایل ڈی اے اسرار سعید نے وزیرِ اعظم کو منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اوور ہیڈ برج کی لمبائی 540 میٹر اور چوڑائی 11.1 میٹر ہے، ایل ڈی اے کے اس منصوبے کا تخمینہ 1712 ملین ہے۔

وزیرِ اعظم نے سی بی ڈی منصوبے پر تھرڈ پارٹی تبدیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی جلد تکمیل سے لوگوں کو سہولت میسر آئے گی۔

شہباز شریف نے منصوبے پر 24 گھنٹے کام کر کے دو ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

قومی خبریں سے مزید