پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو فنڈز سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنا عدالت کی توہین کے مترادف ہے۔
پی ٹی آئی رہنماشاہ محمودقریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ سنایا ہے، حکومت آنکھ مچولی کھیل رہی ہے، یہ ٹال مٹول کے حربے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نےمذاکرات سےکبھی انکار نہیں کیا، ہم سیاسی لوگ ہیں، گفت وشنید کرتےہیں، مذاکرات آئین کے فریم ورک کے اندر ہوں گے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کا فیصلہ آئینی نوعیت کا ہے، نوے روز کے اندر انتخابات آئین ہی کی شق ہے، اس پر ہم کوئی لچک دکھا نہیں سکتے، وہ تو آئین سے روگردانی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان، سندھ، قومی اسمبلی کے معاملے پر بیٹھ کر گفتگو کرسکتےہیں کہ ان کو کب تحلیل کیاجائے، سراج الحق بھی یہی چاہتےہیں کہ ملک جس کیفیت سےدوچار ہے اس سےنکالنےکیلئے گفت و شنید ہونی چاہیے۔
شاہ محمود نے کہا کہ ٹائمنگ آصف زرداری کی چوائس پر نہیں ہوگی، ٹائمنگ آئین کےمطابق ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ میری خواہش کےمطابق سب کچھ تو نہیں ہوسکتا، قانون و قاعدے کاپابند ہوں۔