مہاراشٹرا (آئی این پی)بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں تپتے سورج کے نیچے کھلے میدان میں ایوارڈز شو کی تقریب کے دوران ہیٹ سٹروک سے 11افراد ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق حکومتی سرپرستی میں ایوارڈز شو کی تقریب کا اہتمام تپتے سورج کے نیچے کھلے میدان میں جہاں درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ تھا کیا گیا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا، ایک نامور سماجی رہنما کی خوشنودی کے لیے ہونے والے ایوارڈز شو میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔