• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی سے مصافحہ کرنے کی فیس ایک کروڑ روپے

کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت: لیجنڈ فٹبالر میسی سے مصافحہ کرنے کی فیس ایک کروڑ روپے ، ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار لیونل میسی بھارت کے چار شہروں کے دورے کے آخری مرحلے میں دہلی میں ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق خواہش مند افراد ایک کروڑ روپے ادا کر کے ان سے مصافحہ کرسکتے ہیں۔ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار اور ورلڈ کپ فاتح کپتان لیونل میسی بھارت کے تین شہروں کا دورہ مکمل کرنے کے بعد نئی دہلی پہنچے ہیں۔ یہ دورہ کلکتہ سے شروع ہوا، اس کے بعد وہ حیدرآباد اور ممبئی گئے۔
دنیا بھر سے سے مزید