کراچی (نیوز ڈیسک)چین وسعودیہ کاامریکی دباؤ کے باوجود ہائی ٹیک اور توانائی تعاون گہرا کرنیکا عزم ، شہزادہ محمد کا کہنا تھا تیل و گیس، نئی توانائی، AI اور جدید ٹیکنالوجی میں چین کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلئے تیار ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق ریاض میں چین اور سعودی عرب نے اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، جس میںہائی ٹیک، نئی توانائی اور مصنوعی ذہانت جیسے شعبوں میں گہرا تعاون شامل ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب تیل و گیس، نئی توانائی، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ فوائد پہنچائے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت دونوں معاشروں اور معیشتوں کے لیے طویل مدتی فوائد کا باعث بن سکتی ہے ۔