سؤل (جنگ نیوز)جنوبی کوریامیں سابق فوجی سربراہ نو سانگ وون کو غیر آئینی مارشل لا کے پہلے فیصلے میں سزاسنادی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق آرمی انٹیلی جنس کمانڈ کے سربراہ نو سانگ وون ، جو فوجی اہلکاروں کی ذاتی معلومات نکال کر ایک غیر سرکاری "الیکشن فراڈ تحقیقاتی یونٹ" قائم کرنے کے الزام میں مقدمہ کا سامنا کر رہے تھے، کو سؤل سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ کی 21 ویں کریمنل ڈویژن نے دو سال قید اور دو کروڑ پچاس لاکھ کورین وون ضبط کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ نو کے اقدامات نے غیر آئینی اور غیر قانونی ایمرجنسی مارشل لاء کے اعلان میں کردار ادا کیا۔