نئی دہلی(اے ایف پی)کشمیر حملے،بھارت نے پاکستانی گروپ پر فرد جرم عائد کردی،نئی دہلی کی انسدادِ دہشت گردی ایجنسی نے پیر کو مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کے سلسلے میں چھ افراد کے خلاف فردِ جرم دائر کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کی گئی ہے۔نامزد کیے گئے افراد میں سے تین ہلاک ہو چکے ہیں اور دو بھارتی تحویل میں ہیں۔حملہ آوروں نے اپریل میں ہونے والے اس حملے میں 26 افراد کو ہلاک کر دیا تھا،ایک غیر معروف گروپ، جسے دی ریزسٹنس فرنٹ (TRF) کہا جاتا ہے، نے ابتدائی طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔امریکہ نے TRF کو لشکرِ طیبہ کا پراکسی" قرار دیا ہے،بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) کی جانب سے دائر کی گئی فردِ جرم میں " سازش کی تفصیلات" دی گئی ہیں۔