• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت کے ساتھ توانائی شراکت داری مضبوط بنانے کی پاکستانی کوشش

اسلام آباد (اسرار خان)کویت کے ساتھ توانائی شراکت داری مضبوط بنانے کی پاکستانی کوشش، دہائیوں پر محیط تعاون کو فروغ دینے پر توجہ، کویت کے اعلیٰ حکام مذاکرات میں شامل۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پیر کے روز پیٹرولیم کے شعبے میں کویت کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کی کوششوں کا آغاز کیا، جب وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک، جو اس وقت کویت کے دورے پر ہیں، نے کویتی وزیر تیل طارق سلیمان الرومی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اسلام آباد کی جانب سے خلیجی خطے کے اہم توانائی فراہم کنندگان کے ساتھ شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کی عکاس ہے۔ حکام کے مطابق مذاکرات میں پیٹرولیم کی ویلیو چین کے مختلف مراحل میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پر محیط تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ کویت پیٹرولیم کارپوریشن اور اس کے بین الاقوامی ذیلی ادارے KUFPEC کے سینئر ایگزیکٹوز نے بھی اس ملاقات میں شرکت کی۔

دنیا بھر سے سے مزید