• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈا پور ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر لاہور پولیس کے حوالے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھکر کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین کو لاہور پولیس کے حوالے کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو سینئر سول جج بھکر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے علی امین کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر لاہور پولیس کے حوالے کیا۔

علی امین گنڈا پور کے بیٹوں نے عدالت میں والد سے ملاقات کی، ان بھائی بھی موجود تھے

پولیس نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف داجل چیک پوسٹ ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی دفعہ ختم ہونے پر علی امین کو آج سول عدالت میں پیش کیا ہے، گزشتہ شب طبیعت خرابی پر انہیں اسپتال میں طبی امداد دی گئی تھی۔

لاہور پولیس نے کہا کہ تھانہ ریس کورس پولیس کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمے میں علی امین مطلوب ہیں۔

لاہور پولیس نے علی امین گنڈاپور کی راہداری ریمانڈ پر حوالگی کے لیے درخواست دی۔

قومی خبریں سے مزید