ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہتھکڑی لگے ملزم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
ملزم ضلع کچہری میں پیشی پر آیا ہوا تھا جسے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
قتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
قاتل نے بیساکھیوں کی مدد سے چلنے والے ملزم پر گولیاں چلائیں، فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
واقعہ مقتول ملزم کو عدالت سے بخشی خانے لے جاتے ہوئے پیش آیا۔