• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ عجلت میں کوئی فیصلہ نہ کرے، لیاقت بلوچ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن سپریم کورٹ عجلت میں کوئی فیصلہ نہ کرے۔

لاہور میں اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں انتخابات کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے کیلئے کردار ادا کر رہی ہے۔

رہنما جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ توقع ہے بات چیت کے ذریعے مثبت حل نکل آئے گا۔

قومی خبریں سے مزید