پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بڑے بڑے بت پاش پاش ہوگئے، عمران خان نے پنجاب الیکشن کا ٹکٹ ہی نہیں دیا۔
پنجاب کا وزیر اعلیٰ بننے کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، شہباز گِل، کسی کو بھی پنجاب اسمبلی کا ٹکٹ نہیں ملا۔
البتہ چوہدری پرویز الہٰی اور عثمان بزدار کو صوبائی اسمبلی کے الیکشن کا ٹکٹ مل گیا۔
دوسری جانب زمان پارک میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر احتجاج کیا۔
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 162 لاہور سے ظہیر عباس کھوکھر کو ٹکٹ نہ ملنے پر ان کے حمایتی کارکن سراپا احتجاج بن گئے۔
پنجاب اسمبلی کے ایک اور حلقہ پی پی 158 لاہور کے پی ٹی آئی کارکنان نے بھی زمان پارک میں احتجاج کیا۔
کارکنوں نے پی پی 158 سے مہر شرافت علی کو ٹکٹ دینے کی مخالفت کی۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ عمران خان پی پی 158 سے کسی مقامی رہنما کو ٹکٹ دیں۔