بھارت کے صوبے پنجاب کی پولیس نے خالصتان تحریک کے سکھ رہنما امرت پال سنگھ کو گرفتار کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ امرت پال سنگھ کو پنجاب کے ضلع موگا سے گرفتار کیا گیا ہے۔
بھارتی پنجاب کی پولیس کا کہنا ہے کہ 1 ماہ سے امرت پال سنگھ کو تلاش کیا جا رہا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں سکھ برداری علیحدہ ریاست خالصتان کے قیام کی جدوجہد کر رہی ہے۔
امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے موقع پر بھارتی پولیس نے شہریوں سے پُر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔