• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی میڈیا کا ایران اسرائیل تنازع پر ٹرمپ کے مؤقف میں تبدیلی سے متعلق دعویٰ

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران اسرائیل تنازع میں اپنے مؤقف میں تبدیلی لاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے ایران پر طاقت کا استعمال کرنے کی بات کی تو کبھی سفارت کاری پر زور دیا۔

برطانوی میڈیا نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران پر اسرائیلی حملے یا تو معاہدے میں مددگار ہوں گے یا پھر اسے ختم کر دیں گے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ناقابلِ پیشگوئی رویہ اکثر ان کے حامیوں میں بھی نظر آتا ہے، نتین یاہو نے ٹرمپ پر مسلسل دباؤ ڈالا ہے کہ وہ ایران کے معاملے میں سفارت کاری کے بجائے عسکری راستہ اپنائیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا کے پاس بنکر شکن بم ہیں اور اسرائیل کا ماننا ہے کہ وہ بم ایران کے زیرِ زمین یورینیم افزودگی کے فردو جوہر پلانٹ کو تباہ کر سکتے ہیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر امن کا نوبل انعام جیتنے کی خواہش کے باوجود دباؤ میں آ کر ایرانی قیادت کو سنگین دھمکیاں دے رہے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ ایران پہلے ہی مذاکرات کی میز پر موجود تھا۔

برطانوی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی بحری بیڑے اور خلیجی ممالک میں موجود ان کے دفاعی نظام پہلے ہی ایرانی میزائلوں کو ناکارہ بنانے میں اسرائیل کی مدد کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید