امریکا نے ایران، اسرائیل تنازع کے معاملے پر اپنے شہریوں کےلیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹمی بروس نے میڈیا بریفنگ دی اور کہا کہ ہماری پہلی ترجیح جنگ سے متاثرہ علاقوں میں امریکیوں کا تحفظ ہے۔
انہوں نے امریکی شہریوں کےلیے ٹریول ایڈوائزری جاری کی اور کہا کہ امریکی شہری کسی بھی صورت میں ایران اور عراق کا سفر نہ کریں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی مدد کےلیے مڈل ایسٹ ٹاسک فورس بنادی گئی ہے۔
میڈیا بریفنگ کے دوران ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا۔