• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں کل مارا گیا کیپٹن تال موشووچ شین بیٹ کا کمانڈر نکلا

گزشتہ روز غزہ میں مارا گیا اسرائیلی کیپٹن تال موشووچ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
گزشتہ روز غزہ میں مارا گیا اسرائیلی کیپٹن تال موشووچ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

غزہ میں کل مارا جانے والا کیپٹن تال موشووچ شین بیٹ کا کمانڈر تھا۔

اس بات کا انکشاف اسرائیلی میڈیا کی جانب سے کیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیپٹن تال موشووچ جنرل سیکیورٹی سروس کی 11ویں ہلاکت ہے۔

ادھر خان یونس میں امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی حملے میں 51 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق اسرائیلی افواج نے جنوبی علاقے خان یونس میں ایک امدادی مرکز کے قریب جمع فلسطینیوں پر حملہ کر کے کم از کم 51 افراد کو شہید اور 200 سے زائد کو زخمی کر دیا۔

سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل نے بتایا کہ ہزاروں فلسطینی آٹے کی تقسیم کے لیے جمع تھے کہ اسرائیلی ڈرونز نے فائرنگ کی، جس کے چند منٹ بعد اسرائیلی ٹینکوں نے گولے داغے۔

غزہ کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ 51 شہداء کی لاشیں اور 200 سے زائد زخمی نصر میڈیکل کمپلیکس منتقل کیے گئے، جن میں سے 20 افراد کی حالت نازک ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید