بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں دھماکے کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار اور 1 ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار آپریشن کے بعد واپس آرہے تھے کہ ان کی گاڑی کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکاروں کی ٹیم ماؤ ماغیوں کے خلاف انٹیلیجنس کی بنیاد پر شروع کیے گئے آپریشن کے بعد واپس آرہی تھی۔
رپورٹس کے مطابق واقعہ آرن پور پولیس اسٹیشن کی حدود میں اس وقت پیش آیا جب ریاستی پولیس کے ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (DRG) کی ایک ٹیم آپریشن کے بعد واپس آرہی تھی۔