• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کی غیر جانبداری تک معاشی حالات بہتر نہیں ہوں گے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 22 مرتبہ آئی ایم ایف سے قرضہ لیا، جس میں اضافہ دن بدن ہوتا گیا۔ عالمی بینک اور آئی ایم ایف کسی کو اپنا دوست نہیں بناتے۔ 

گجرات کے حلقہ پی پی 29 سے الیکشن مہم کا آغاز کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ آئی ایم ایف کی نظروں میں پاکستان کی قدر گدھے جیسی ہے۔ آج پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے درمیان بہتر غلام ہونے کا مقابلہ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ کا ایک طرف جھکنا قوم سے بیوفائی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ اعلان کے بجائے ثابت کرے کہ وہ واقعی غیر جانبدار ہے۔ 

سراج الحق نے کہا کہ جب تک یہ تین ادارے غیر جانبدار نہیں ہوں گے معاشی حالات بہتر نہیں ہوں گے۔ پاکستان میں توشہ خانہ کو لوٹنے والے میرا تحفہ میرا مرضی کا راگ الاپ رہے ہیں۔ 

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ سے بھی خوبصورت سوات کا چہرہ اس وقت بارود میں سیاہ ہو چکا ہے۔ 

سراج الحق نے کہا کہ یہ کیسی حکومت ہے جس نے شہر کے وسط میں بارود کا ڈھیر رکھا تھا۔

قومی خبریں سے مزید