• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور کو سہولتیں دینے کا الزام، سپرنٹنڈنٹ سکھر جیل معطل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سکھر جیل میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو سہولتیں دینے کے الزامات پر سندھ حکومت نے جیل سپرنٹنڈنٹ اشفاق کلہوڑو کو معطل کردیا۔

محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سکھر جیل کے سپرنٹنڈنٹ اشفاق کلہوڑو اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات سکھر ریجن منور علی شاہ کو ہائی پروفائل قیدی کو سہولتیں دینے کے الزامات پر معطل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جیل کے سینئر افسران کی معطلی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور سکھر جیل میں قید ہیں اور سندھ حکومت نے ہائی پروفائل قیدی کے موبائل فون اور انٹرنیٹ استعمال پر کارروائی کی۔

علی امین گنڈاپور تعطیلات کے دوران ملاقاتیں کرتے رہے اور جیل انتظامیہ کی جانب سے انہیں جیل میں غیر ضروری سہولیات دی گئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل گھوٹکی شہاب صدیقی کو سپرنٹنڈنٹ سکھر جیل کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید