• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں بننے والے کھانسی کے ایک اور شربت کے بارے میں الرٹ جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں تیار ہونے والے ایک اور کھانسی کے شربت میں انتہائی مضرِ صحت کیمیکل ملے ہونے کی نشاندہی کردی گئی۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ بھارت میں تیار کردہ مضرِ صحت کھانسی کے شربت کی ایک کھیپ مارشل آئی لینڈز اور مائکرونیزیا میں ملی ہے۔

عالمی ادارہِ صحت کے مطابق کھانسی کے شربت کے جن نمونوں کو تجزیہ کیا گیا ان میں خطرناک حد تک ڈائتھیلین گلائیکول اور ایتھیلین گلائیکول نامی مرکب پائے گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کھانسی کے شربت میں پائے جانے والے یہ دونوں زہریلے کیمیکل سے انسانی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کھانسی کا یہ شربت بھارتی ریاست پنجاب میں واقع کیو پی فارماکیم لمیٹڈ نامی کمپنی تیار کرتی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے ابھی تک اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں تیار ہونے والے کھانسی کے شربت کے حوالے سے عالمی ادارہِ صحت کی جانب سے یہ 7 ماہ کے دوران تیسرا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید