الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختون خوا میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے فنڈز کی فراہمی سے متعلق رپورٹ گزشتہ شب جمع کرائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی 2 صفحات کی پیش رفت رپورٹ میں فنڈز نہ ملنے کا بتایا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا ہے کہ انتخابات کے لیے فنڈز نہیں مل سکے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے فنڈز سے متعلق رپورٹ کے لیے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا تھا۔