اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ترجمان الیکشن کمیشن نے وضاحت جاری کی کہ پنجاب صوبائی اسمبلی عام انتخابات کے لئے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے موجودہ صورت حال میں وزیر اعظم کو کوئی خط نہیں لکھا۔ اس ضمن میں میڈیا پر چلنے والی خبریں درست نہیں۔