• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکی مروت: سیکیورٹی فورسز نے 7 دہشتگرد ہلاک کردیے، فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں مختلف مقامات پر دہشتگردی کے 3 حملے پسپا کردیے، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد مارے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی کے قریب موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے دھماکا کیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں شہید سیکیورٹی اہلکار
فائرنگ کے تبادلے میں شہید سیکیورٹی اہلکار

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ دہشتگردوں کا کمانڈر موسیٰ خان بھی مارے جانے والوں میں شامل ہے۔

دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، شہداء میں نائب صوبیدار تاج میر، حوالدار ذاکر احمد اور سپاہی عابد حسین شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید