عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے نااہل ہونے سے پہلے الیکشن چاہتے ہیں۔
مردان میں کارکنوں سے خطاب میں امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ اداروں میں اب بھی عمران خان کے ہمدرد موجود ہیں، یہی ہمدرد ان کے ساتھ ہر جائز و ناجائز تعاون کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خان صاحب تخت لاہور کےلیے پنجاب میں فوری الیکشن چاہتے ہیں، ہمیں دہشت گردوں سے چھپنے کا طعنہ دینے والے اب خود چھپ رہے ہیں۔
امیر حیدر خان ہوتی نے یہ بھی کہا کہ پہلی بار ایسا لیڈر دیکھا ہے، جو سر پر بالٹی رکھ کر پھرتا ہے، عمران اپنے نااہل ہونے سے پہلےالیکشن چاہتے ہیں۔