• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے شاہد خاقان عباسی کی ملاقات

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے ن لیگ کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی ہے۔

لاہور میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی، معاشی صورتِ حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت معیشت مستحکم کرنے اور دیگر مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، خوش حال اور مستحکم پاکستان ہی ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیر ایل این جی سستے داموں درآمد کی جس سے ملک کو بہت فائدہ ہوا، یہ اقدام معیشت میں بہتری اور انرجی بحران میں کمی لانے کا سبب بنا۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو پچھلی حکومت میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گورنر ہاؤس کو عوام کے لیے مستقل کھولنے کے لیے منظم طریقہ کار طے کر رہے ہیں۔

اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں حکومت کو یکسوئی سے کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید