• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہناز گِل کو اپنا گھر چھوڑ کر کیوں بھاگنا پڑا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بھارتی رئیلیٹی ٹی وی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل و اداکارہ شہناز گِل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے گھر چھوڑ کر بھاگ گئی تھیں۔

چلبلی، بھارتی پنجاب کی کترینہ کیف کے نام سے مشہور شہناز گِل نے حال ہی میں سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ میں کام کر کے بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے۔

غیر ملکی ادارے کو خصوصی انٹرویو کہ دوران شہناز گِل نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے متعلق بات کی ہے۔

شہناز گِل کا انٹرویو کے دوران بتانا تھا کہ اُن کا ایک متوسط گھرانے سے تعلق تھا جہاں لڑکیوں کی جلدی شادی کر دی جاتی ہے، انہوں نے چھوٹی سی عمر میں ہی اکیلے گھر سے نکلنے کا فیصلہ کر لیا تھا کیونکہ اُن کے خواب بہت بڑے بڑے تھے اور گھر میں رہ کر اُن کے خواب پورے نہیں ہو سکتے تھے۔

شہناز گل نے بتایا کہ جب  میں نے اپنی شادی کی باتیں سنیں تو فوراً فیصلہ کیا کہ میں گھر سے بھاگ جاؤں گی اور اپنے خواب پورے کروں گی، وہ شادی سے بچنے اور اپنے خواب پورے کرنے کے لیے فوراً گھر سے بھاگ کر چندی گڑھ آ گئی تھیں۔

گھر سے بھاگ جانے سے متعلق شہناز گِل کا کہنا ہے کہ اچھا ہے میں گھر سے بھاگ گئی ورنہ آج میں اتنی مضبوط نہ ہوتی۔

انٹرویو کے دوران شہناز گِل کا مزید کہنا تھا کہ اُن کی زندگی کا ایک ہی اصول ہے کہ خود سے پیار کرو گے تو دوسروں میں پیار بانٹ سکو گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید