پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ حکومت کو سپریم کورٹ نہیں بلکہ شریف کورٹ آف پاکستان چاہیے۔
یہ بات عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہی۔
ان کا کہنا کہ گزشتہ ایک سال سے پاکستان میں فاشسٹ حکمراں مسلط ہیں، ان کو فیصلے لکھوانے کی عادت پڑی ہوئی ہیں۔
فرخ حبیب کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں غیر یقینی کی صورتِ حال حکومت کی مرہونِ منت ہے، ملک کے مشکلات کا واحد راستہ انتخابات ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت کا بس چلے تو ملک بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دے، حکومت شکست کے خوف سے بھاگ رہی ہے۔