قومی اسمبلی اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات سے متعلق خصوصی کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور کرلی گئی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کی رکن شاہدہ اختر نے پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات کرے اور خصوصی کمیٹی تشکیل دے، ایوان آپ کو اختیار دیتا ہے کہ آپ کمیٹی میں ارکان کو شامل کریں۔