• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آڈیو لیک میں آواز میرے بیٹے کی ہے، ثاقب نثار


سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے اپنے بیٹے کی آڈیو کو مان لیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ آڈیو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ کے مطابق ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اگر انہوں نے ٹکٹ کےلیے کسی کی سفارش کر دی تو کسی کو کیا مسئلہ ہے؟

ثاقب نثار نے کہا کہ جو آڈیو لیک ہوئی ہے اس میں آواز میرے بیٹے کی ہے، میرے بیٹے کی آواز کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

ثاقب نثار نے مزید کہا کہ میں پرائیویٹ شخص ہوں کسی کیلئے بھی سفارش کر سکتا ہوں، سفارش سے کسی کا نقصان ہوا ہے تو بتائیں۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب کی مبینہ دو آڈیوز سامنے آئی ہیں۔

ایک آڈیو لیک میں نجم ثاقب پی ٹی آئی کے پی پی 137 کے ٹکٹ کے امیدوار ابوذر چدھڑ سے مبینہ گفتگو کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید