عیسائی برادری کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ آزاد صحافت ملک کے صحت مند ہونے کا اہم اشارہ ہے۔
آزادی صحافت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں پوپ فرانسس نے کہا کہ آمریتیں صحافت کو محدود کرنے یا دبانے میں جلدی کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے صحافیوں کی ضرورت ہے جو آزاد ہوں اور مشکل حالات فراموش نہ کرنے میں ہماری مدد کریں۔