پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات میں الیکشن کی تاریخ پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہم کہہ رہے ہیں ایک دن الیکشن کرانا ہیں تو 14 مئی سے پہلے اسمبلیاں توڑیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے الیکشن جولائی کے آخر یا اگست میں لے جائیں، مذاکرات میں دونوں طرف سے لچک کا مظاہرہ کیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہم نے مذاکرات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں فائل کردی ہے، جو کچھ دیر بعد ریلیز ہوجائے گی، اب بات عدالت عظمیٰ پر چھوڑ دی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہہ رہے ہیں کہ وہ اتفاق رائے پیدا کرنا چاہتے ہیں، دیکھتے ہیں اسحاق ڈار اتفاق رائے پیدا کر پاتے ہیں یا نہیں۔