• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: مجھے اپنی والدہ کے روزوں کا فدیہ ادا کرنا ہے، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ پیسے نہیں دے سکتے، کھانا ہی دینا پڑے گا۔ آپ بتادیں کہ کیا میں ان کے روزوں کے فدیہ میں پیسے دے سکتی ہوں ؟

جواب: فدیہ میں جیسے صدقۂ فطر کی مقدار کے موافق اناج دینا درست ہے، اسی طرح ادائیگی کے دن اس اناج کی مقدار کی جو قیمت بنتی ہو، اس قیمت کا ادا کرنا بھی درست ہے ، اس سے ضرورت مند اپنی ضرورت زیادہ اچھے طریقے سے پوری کرسکتا ہے یہی اصل مقصود ہے۔ لہٰذا روزوں کے فدیے میں رقم کی ادائیگی بھی درست ہے، اس سے روزوں کا فدیہ ادا ہوجائے گا۔