• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: مردم شماری کے اسٹاف کی ڈیوٹی میں 15 روز کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری

لاہور میں مردم شماری کے اسٹاف کی ڈیوٹی میں 15 روز کی توسیع کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔  

نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ مردم شماری میں 15 روزہ توسیع کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اسٹاف مقررہ تاریخ تک اپنی ذمہ داریوں پر کام کرنے کے پابندہوں گے۔

اس میں بتایا گیا کہ تمام تحصیلوں میں تمام گھرانوں کی ری چیکنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے تمام مراحل کو شفاف طریقے سے مکمل کیا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید