• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو سپریم کورٹ کا فیصلہ ہوگا اس پر عملدآمد کریں گے، سیکریٹری الیکشن کمیشن

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن الیکشن کے لیے ہر وقت تیار ہے، بشرط یہ کہ فنڈز اور سیکیورٹی ملے، پنجاب الیکشن کے حوالے سے ہماری الیکٹرول فہرست اور بیلیٹ پیپرز کی پرنٹنگ سمیت کچھ چیزوں کی ٹائم لائنز گزر چکی ہیں اس کی وجہ سے مسائل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام صحافیوں کی ورکشاپ سے سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا معاملہ پارٹیز اور سپریم کورٹ کے درمیان ہے، وہ جو حکم دیں گے وہ ہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کی جیسے کارروائی ختم ہو گی تو الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ پنجاب الیکشن کے حوالے سے ہماری الیکٹرول فہرست کی پرنٹنگ سمیت کافی ٹائم لائنز گزر چکی ہیں اس کی وجہ سے مسائل ہیں۔ الیکشن پر یس یا نو سپریم کورٹ کی کارروائی کے بعد دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن پر سیاسی اتفاق رائے کا فیصلہ ہوگا،  سپریم کورٹ کا جو فیصلہ ہوگا اس پر عملدرآمد کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید