• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو نے دورہ بھارت کا خلاصہ پیش کردیا

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گووا میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم( ایس سی او) کانفرنس کا خلاصہ پیش کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ویڈیو بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں اس وقت گووا میں ہوں، جہاں ہم ایس سی او میں شرکت کےلیے آئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کانفرنس میں بطور وزیر خارجہ پاکستان کا موقف رکھا، لنچ کے بعد میں نے آج کچھ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ یہ وہ ملاقاتیں تھی جو گزشتہ روز نہیں ہوسکی تھیں، اب میں پاکستان کےلیے بھارت سے روانہ ہورہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں دورہ بھارت کے دوران پاکستان اور بھارت کے چند میڈیا چینلز کوگووا میں انٹرویوز دیے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں پاکستان پہنچ کر اپنے دورے سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ کل چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے، جہاں پہلے دو طرفہ ملاقاتیں ہوں گی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دو طرفہ ملاقاتوں کے بعد پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی اجلاس بھی ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید