کشمیری رہنما عبدالحمید لون نے بلاول بھٹو کے گوا میں بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔
گوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ بھارت نے اگست 2019 میں جو یک طرفہ قدم اٹھایا ہے اس کے بعد صورتحال مشکل ہوگئی، اس اقدامات سے بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی۔
اسی حوالے سے ایک بیان میں عبدالحمید لون نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، دنیا کے ساتھ بھارت کو باور کرایا کہ کشمیر پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا اقوام متحدہ قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دینا حوصلہ افزا ہے۔ بلاول بھٹو نے 5 اگست کے بھارتی اقدامات کو یو این قراردادوں کے منافی قرار دیا۔
عبدالحمید لون نے کہا کہ پاکستان کے واضح موقف سے کشمیر کے متعلق منفی پروپیگنڈے نے دم توڑ دیا، مقبوضہ کشمیر کے عوام میں پاکستان کے دوٹوک موقف سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔